اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ہم اپنی سر زمین کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، 12 روزہ جنگ نے ہمیں مزید مضبوط اور طاقتور کیا، ایران نے ہمیشہ منصفانہ جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

11 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

11 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

11 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

11 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

11 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

11 hours ago