اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ کی نوعیت تبدیل مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے، پاکستان کی مسلح افواج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، چیف آف آرمی سٹاف کو بہاولپور گیریژن میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بالخصوص ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورس نے خیرپور ٹامیوالی (کے پی ٹی) میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈفاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر کے وسائل اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کا باہمی انضمام شامل تھا، یہ مشق مسلح افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے مستقبل کے میدانِ جنگ اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیف آف ڈیفنس فورس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جہاں ٹیکنالوجی میں ترقی اس ارتقا کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں تمام سطحوں پر فکری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی پر مبنی چالیں جسمانی چالوں کی جگہ لے لیں گی اور جارحانہ و دفاعی آپریشنز کے طریقہ کار کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیں گی، اسی لیے پاکستان کی مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں، اس عمل میں جدت، مقامی تیاری (انڈیجینائزیشن) اور مطابقت بنیادی ستون رہیں گے۔قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب (ایس ٹی پی) کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا، جو معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کے عزم کا مظہر ہے۔بعد ازاں چیف آف ڈیفنس فورس نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال اور برقرار رکھنے کے نظام پر بریفنگ دی گئی، جو جدید ٹیکنالوجی، مقامی تیاری اور دیگر جنگی معاون اقدامات کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔اس سے قبل، بہاولپور گیریژن پہنچنے پر چیف آف ڈیفنس فورس کا استقبال کمانڈر بہاولپور کور نے کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

12 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

12 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

12 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

12 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

12 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

12 hours ago