اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں قونصلر خدمات کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم کو عوامی سہولت میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ قونصلر خدمات کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے صبح اور شام کی شفٹیں متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ قونصلر خدمات کو مزید مضبوط، مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت، آسان اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں، عوامی خدمت کے نظام میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

16 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

16 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

16 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

17 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

17 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

17 hours ago