اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا اور ایران کو دوبارہ اسلام آباد معاہدے کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دن صورتحال میں بہتری رہی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ فریقین کو اسلام آباد ایم او یو پر واپس لایا جائے، پاکستان ایران امریکا معاملے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ طاہر اندرابی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، 25 جولائی کو اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، نائب وزیراعظم کا اردن کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا، گزشتہ روز کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان پُرامید ہے کہ دونوں فریقین ٹیکنیکل لیول ٹالکس پر واپس اجائے، خلیج بالخصوص ابنائے ہرمز اور باب المندب میں ہونے والی تبدیلیاں تشویشناک ہیں، تاہم صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیاں جاری مخاصمت کو خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنا چاہئے، ہم نے سعودی وزارت دفاع کا بیان دیکھا ہے، سعودی وزارت دفاع کے مطابق عراق سے متعدد ڈرونز کے زریعے سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال پر ہم نے سعودی عرب کی پوزیشن دیکھنا ہے، مجھے علم نہیں کہ عراق نے کوئی بیان جاری کیا ہے یا نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روکنا مضحکہ خیز ہے، بھارتی حکومت اطلاعات دہانے اور سرکاری بیانیے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہی، بھارت آزاد آوازوں کو دبانے کیلئے جبرانہ اور پابندیوں پر مبنی اقدامات پر انحصار کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور میڈیا تنظیمیں بھارت میں آزادی اظہار پر قد غنوں کا نوٹس لیں، ڈی ڈبلیو کی دستاویز فلم گمراہ کن ہے، پاکستان اسے مسترد کرتا ہے، ڈی ڈبلیو کی دستاویزی فلم پرانے بیانیے،قیاس آرائیوں اور جانبدار ذرائع پر مبنی ہے۔ کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل 2023 میں طے پایا تھا اور پاکستان و کویت کے درمیان 1980 کی دہائی سے جاری دفاعی تعاون کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ موجود اسٹریٹیجک دفاعی تعاون سے مختلف نوعیت کا ہے اور پاکستان اپنے تمام دفاعی معاہدوں کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ افغانستان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہوتی ہیں، طالبان جنگجو وردی نہیں پہنتے، اس لیے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے لگائے جانے والے الزامات درست نہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری کیے ہیں، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات معمول کا جمہوری عمل ہیں اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کی جانب سے دفتر خارجہ کے سامنے کوئی باضابطہ تحفظات نہیں رکھے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کو آزاد کشمیر کے معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے جبکہ بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرتا ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کے خودارادیت کے خلاف ہے، یہ بنیادی فرق ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

16 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

16 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

16 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

16 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

16 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

16 hours ago