اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی فورسز کو لبنان پر تابڑ توڑ حملوں کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی فورسز کو لبنان کے دارالحکومت میں تابڑ توڑ حملوں کا حکم دیدیا۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں ملکی فوج کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ میں موجود حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حزب اللہ ہمارے شہروں اور شہریوں پر حملے کرے اور بیروت میں اس کے دہشت گردی کے مراکز محفوظ رہیں۔ہماری افواج لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے یہ عسکری تنظیم پسپا ہو رہی ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی گزشتہ 26 برس کی سب سے گہری پیش قدمی کرتے ہوئے تاریخی بیوفورٹ قلعے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔اسرائیل نے ان حملوں پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی ہے شمالی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کی روح کے منافی ہیں اور خطے کو مزید وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

18 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

18 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

18 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

19 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

19 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

19 hours ago