اردو نیوز اپڈیٹس

مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی _ اس مہینے پاکستان میں مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ آج ہی سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی اور اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہریوں کے لئے یہ اطلاعات بھی روح فرسا ہیں کہ دو ماہ بعد شروع ہونے والے نئے مالی سال میں بھی مہنگائی کم نہیں ہو گی۔ جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے اور گورنر سٹیٹ بینک نے الگ سے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔ آج ریلیز ہونے والی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہوگئی جب کہ مئی2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.5فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2025 تامئی2026 میں اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی جب کہ اپریل2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 10.89فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.30 فیصد بڑھی، مئی2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.68 فیصدکااضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح11.48 فیصد رہی اور شہروں میں یہ شرح 11.79فیصد رہی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

18 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

18 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

18 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

18 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

18 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

19 hours ago