پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے دورے کے دوران اسرائیل ایران کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔امریکی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر خطے کے بعض ممالک کے ذریعے ایران کو ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں دورہ اسلام آباد کے دوران ایرانی حکام نے امریکا سے پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کو نشانہ نہ بنائے جانے کی ضمانت طلب کی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کے جہازوں نے ایرانی وفد کے جہاز کو ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران تک حصار میں رکھا۔واپسی پر ایرانی حکام نے اسرائیلی طیاروں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی انٹیلی جنس حاصل کی اور اسے واپس آنے والے طیارے تک پہنچایا جس پر طیارے کو مشہد ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا، واقعے کی باقر قالیباف کے سینئر معاون محمد مرانڈی نے بھی تصدیق کی تھی
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…