اردو نیوز اپڈیٹس

فیفا ورلڈ کپ میں شاندار فتح مصری کوچ کا جیت فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
مصری فٹبال ٹیم کے کوچ حسام حسن نے عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور تاریخی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد مصر کے مایہ ناز فٹ بال کوچ حسام حسن نے ٹیم کی یہ شاندار فتح مظلوم فلسطینی عوام کے نام کر دی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے اسٹیڈیم میں ہجوم کے فلک شگاف نعروں کے درمیان فلسطین کا جھنڈا لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ مصر اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے اس اعصاب شکن ناک آؤٹ میچ کا مقررہ وقت 1-1 کی برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مصر نے آسٹریلیا کو 2-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ تاریخی کامیابی کے فوراً بعد کوچ حسام حسن نے مصر اور فلسطین کے پرچم ایک ساتھ اٹھائے اور پوری مصری ٹیم نے میدان میں اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔ س کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی انداز میں حسام حسن نے کہا ’اچھے کام اچھے لوگوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوتے ہیں، چاہے وہ مصر میں ہوں، عرب دنیا میں ہوں یا پوری دنیا میں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میرا دل اور میری روح فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ وہ ہماری اس جیت پر بہت خوش ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ ان کو کامیابی اور فتح عطا کرے اور تمام شہدا پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر کی یہ تاریخی فتح ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 1000 دن مکمل ہو چکے ہیں، جس میں اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 فیصد سے زائد علاقہ تباہ ہو چکا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

20 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

20 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

20 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

20 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

20 hours ago