اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل نے بربریت کی انتہا کردی جنوبی لبنان میں ممنوعہ فاسفورس بم برسا دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
قابض اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے خلاف ملٹری آپریشن کے نام پر لبنان کے جنوبی علاقوں میں بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر رات گئے وائٹ فاسفورس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں زیتون کے باغ اور صنوبر کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی فورسز نے جن علاقوں کو سفید فاسفورس کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اُن میں یارون، ہارون اور بنت جبیل شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی رات ایک بجے کے فوراً بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ الفوقہ کے مضافاتی علاقے پر بھی فضائی حملہ کیا جبکہ ایک اسرائیلی ڈرون نے بیوت الصیاد کے مقام پر ایک صوتی بم بھی گرایا۔لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے اس دعوے پر اسرائیل نے تاحال فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا. تاہم صیہونی فوج غزہ کے بعد اب لبنان میں حزب اللہ کے خلاف سخت فوجی ایکشن میں مصروف ہے۔علاوہ ازیں جب ان الزامات پر اسرائیلی فوج سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سفید فاسفورس ایک آتش گیر مادہ ہے. جس کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت سخت شرائط کے ساتھ مشروط ہے کیونکہ اس سے شدید آگ، گہرے جلنے کے زخم اور عام شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اگرچہ بعض فوجی مقاصد کے لیے اس کا استعمال مکمل طور پر ممنوع نہیں .تاہم اسے کسی بھی شہری آبادی، رہائشی علاقے یا شہری تنصیبات پر یا ان کے قریب استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حالیہ مہینوں کے دوران کشیدگی مسلسل برقرار ہے. جہاں وقفے وقفے سے فضائی حملوں، ڈرون کارروائیوں اور سرحد پار گولہ باری کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

3 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

3 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

3 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

3 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago