اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا سے کوئی بات نہیں ہو رہی ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا ہے. انہوں نے واضح کیا کہ نہ کوئی امریکی وفد ایران آ رہا ہے اور نہ ہی تہران سے کوئی وفد امریکا یا کسی مذاکراتی عمل کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آج سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔ تاہم ایرانی ترجمان نے اس کی تردید کردی ہے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ امریکا کی پالیسیوں اور اس کی جارحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت حال جنگ سے پہلے والی کیفیت میں واپس نہیں جا سکے گی اور جب تک امریکا کی جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ نہیں ہوتا، خطے میں موجودہ حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پورے خطے میں جنگی ماحول پیدا کیے ہوئے ہے اور اس کی پالیسیاں علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی امریکی کارروائی درحقیقت پورے خطے کے خلاف جنگ تصور کی جائے گی۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یمن کی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا معاملہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی یا جنگ سے منسلک نہیں ہے، اس لیے دونوں معاملات کو ایک دوسرے سے جوڑنا درست نہیں۔انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے معاملات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ چین بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ خطے کے ممالک موجودہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھ رہے ہیں. تاہم علاقائی امن کے لیے ضروری ہے کہ خطے کے ممالک اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ کریں تاکہ بیرونی مداخلت اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔اسماعیل بقائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

4 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

4 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

4 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

4 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago