اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کے لبنان پر حملے 3 صحافیوں طبی عملے کے 5 ارکان سمیت 16 جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کے لبنان میں بھی حملے،، جنوبی لبنان میں بمباری سے 3 صحافیوں اور طبی عملے کے 5 ارکان سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔حزب اللہ نے حملوں کی شدید مزاحمت کی، دو افسران سمیت نو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیل نے حزب اللہ کے دو عہدیداروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا، لبنان میں دو مارچ سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو نواسی ہوگئی، تین ہزار چار سو ستائیس زخمی ہوئے۔لبنان کی وزارتِ صحت کے تحت قائم ہنگامی آپریشنز مرکز کے مطابق یہ حملہ ضلع صور کے قصبے الحانیہ پر کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں چھ افراد شامی شہری ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، حملے میں مزید نو افراد زخمی بھی ہوئے۔قصبے کفر تبنیت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا، فوجی کمانڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ تازہ حملہ اس سے پہلے کے ایک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دیئر الزحرانی کے قصبے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago