اردو نیوز اپڈیٹس

ایپسٹین جنسی کیس بینک آف امریکا تصفیے کیلئے 72.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر آمادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بینک آف امریکا نے مبینہ جنسی اسمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق ایک اجتماعی مقدمے کے تصفیے کے لیے 72.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بینک آف امریکا نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ہم جیفری ایپسٹین کے جرائم میں معاونت کے الزامات کی تردید کرتے ہیں، تاہم یہ تصفیہ ہمیں اس معاملے میں آگے بڑھنے اور مدعیان کو مزید اطمینان فراہم کرنے کا موقع دے گا۔یہ مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کی جانب سے خود اور دیگر متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے دائر کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ بینک کے اعلیٰ حکام نے ایپسٹین کے مبینہ جنسی سمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق واضح انتباہی علامات کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے بینکاری اور سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کیں۔عدالتی منظوری کی صورت میں یہ تصفیہ طویل عدالتی کارروائی سے بچنے کا باعث بنے گا اور اسے مدعیان کے بہترین مفاد میں قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل جےپی مورگن چیز اور ڈوئچے بینک بھی 2023ء میں تقریباً 75 ملین ڈالر کے معاہدوں پر رضامند ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2008ء میں کم عمر لڑکی کو جسم فروشی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، اس نے 2019ء میں جیل میں اس وقت خودکشی کی جب وہ جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا۔ایپسٹین سے منسلک تازہ امریکی دستاویزات میں متعدد بااثر اور معروف شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد بعض افراد کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا، جبکہ کئی افراد کو سرکاری تحقیقات اور عوامی سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو فنٹاسٹک وزیراعظم قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…

9 hours ago

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…

9 hours ago

ویزا پابندی ختم سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…

9 hours ago

پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…

9 hours ago

افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ:سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…

9 hours ago