اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی مضبوط سفارت کاری کی فتح ہے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مضبوط اور پرعزم سفارت کاری کی فتح قرار دے دیا۔ پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہایہ معاہدہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کے لیے اب بھی ایک فریم ورک فراہم کر رہا ہے۔ سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی عکاسی کرتی ہے کہ علاقائی تنازعات صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا محرک علاقائی اور عالمی امن کے لیے وابستگی ہے جس کا مقصد جانیں بچانا، کشیدگی کو کم کرنا اور ایک پائیدار باہمی افہام و تفہیم اور حتمی معاہدے کی جانب لے جانے والے منظم مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت اس معاہدے کے تحت سفارتی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات کرنے والے فریقین، علاقائی شراکت داروں اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان رابطے کے ذرائع کھلے رہے، اور پاکستان خطے بھر میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

16 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

16 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

16 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

16 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

16 hours ago