پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناجائز اسلحے کے خاتمے کی ذمہ داری کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو سونپ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عید الفطر کے بعد صوبے میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے. پنجاب میں پہلی بار اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے جامع ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی اسلحہ ایکٹ 2026 کی منظوری دے دی ہے. نئے ایکٹ میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل کی گئی ہیں، اس نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، جب کہ مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیںواضح رہے کہ حکومت پنجاب نے جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو پریمیئر انوسٹیگیشن ایجنسی (پی آئی اے) بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔غیر قانونی اسلحہ کے سدباب کے لیے بھی نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک بھی سی سی ڈی کو دے دیا۔ سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…