پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کا آغاز تاریخ ساز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازار حصص میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے مظہر کے طور پر مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ہو رہا ہے۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں سودوں کی خرید و فروخت کا آغاز 308 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے مسلسل تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کے کئی ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…