اردو نیوز اپڈیٹس

افغانستان کو واضح کردیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا اور افغانستان کو واضح کردیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی جبکہ وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر پشاور نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا، دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں، ان دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو واضح کردیاہےکہ خارجیوں اور پاکستان میں سےایک کا انتخاب کرلیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اورگمراہ کن بیانیےکو رد کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی خارجیوں اور بھارتی پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا آلہ کار ہے، اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، ریاست اور افواج پاکستان سے مل کربھارتی پراکسیوں کےخلاف بنیان مرصوص کی طرح متحدہیں۔ وزیراعظم نے حکم دیاکہ دہشت گردی کا مزید مؤثر جواب دینے کیلئے ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات فوراً کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں،دہشت گرد افغانستان سے آکرپاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پرپاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

20 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

20 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

20 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

20 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

20 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

20 hours ago