پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے چین میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔چینی وزیر لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا، لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی۔لی شو لی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات میں قیادت فراہم کی، دونوں ممالک ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے، پاکستان چین، دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، بارود کی بو کی نہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…