اردو نیوز اپڈیٹس

افغانستان کو پاکستان کا دندان شکن جواب سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

پاکستان نیوز پوائنٹ
افغانستان میں پاکستانی کارروائیوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز اور دلچسپ تبصروں کے انبار لگ گئے۔صارفین نے صورتحال پر طنز و مزاح اور تجزیاتی تبصروں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر کئی ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے، ایکس پر #آپریشن_غضب_للحق پاکستان میں ٹرینڈ کرنے لگا، متعدد میمز میں حالیہ واقعات کو طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی ایک بریفنگ کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بھارتی میڈیا کی ایک ویڈیو کا ذکر کررہے کہ 2026 میں بھارت اور افغانستان مل کر پاکستان پر حملہ کریں گے۔انہوں نے اس ویڈیو کے جواب میں کہا کہ آجاؤ تم لوگوں کا شوق پورا کریں، تم لوگ آؤ ذرا بتائیں گے تمھارا حشر کیا کیا ہے۔صارف نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ افغانیوں کو سحری کے لیے سائرن کی جگہ ایف 16 طیاروں کی آوازوں سے اٹھا دیا۔ایک صارف نے پوسٹ میں لکھا کہ اب عید کا فٹ چیک افغان جلیبی پر ہی ہوگا۔سوشل میڈیا پر پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل کو بھی یاد کیا گیا، ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ جنگ تو ہوتی رہے گی یہ بتاؤ کہ اورنگزیب سر کی پریس کانفرنس کب ہے؟ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ جنگ اپنی جگہ ہے پر نان کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے۔صارفین نے ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملنے پر بھی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اب جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے کیونکہ ان کو پاک بھارت جنگ رکوانے کے لیے عالمی انعام سے نہیں نوازا گیا۔بعض صارفین نے قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی حمایت میں پیغامات شیئر کیے، سوشل میڈیا پاک فوج کے جوانوں اور فضائیہ کے جانبازوں کی تصاویر سے بھر گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

19 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

19 hours ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

19 hours ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

19 hours ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

19 hours ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

19 hours ago