اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن لے جانے والے شینزو-24 مشن کی کامیاب روانگی پر چینی سفیر، چین کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جس نے پاکستان کو اس تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔ اس مشن کے ذریعے ایک پاکستانی چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ محض ایک خلا باز کا سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے، جو بالخصوص ملک کے نوجوانوں اور سائنسی برادری کے خوابوں، امنگوں اور بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس مشن کو پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون اب حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کے لیے چینی متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور اس تاریخی کامیابی میں سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنس دانوں اور مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کا خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے متحرک کرے گی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کو ان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت اور دوراندیش وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے اور انسانیت کے وسیع تر مفاد میں اپنا خلائی پروگرام دوست ممالک کے لیے بھی کھولا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی خطوط بھی چینی سفیر کے حوالے کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

10 minutes ago

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…

17 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

19 minutes ago

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…

20 minutes ago

ننھی بیٹی کو گود میں لیے سینیٹر کا خطاب ایوان میں سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ پارلیمان میں قانون سازی اور اہم قومی معاملات پر بحث کے دوران…

22 minutes ago