پاکستان نیوز پوائنٹ
سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری نے ہنگامی طور پر کل لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے. جہاں وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ لاہور دو روزہ ہوگا اور وہ خصوصی طور پر ان ملاقاتوں کے لیے لاہور پہنچیں گے۔صدر آصف علی زرداری کل لاہور میں ایک اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کریں گے، جبکہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سے بھی ان کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا دورہ لاہور موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے بحث جاری ہے، جس میں پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ سندھ کی زبردستی تقسیم کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا اور پھر بات دشمنی تک جائے گی۔انہوں نے ریفرنڈم کی تجویز کو مسترد ہوئے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے درکار ری سیٹ غیر سیاسی نہیں بلکہ سیاسی ہونا چاہیے۔نئے انتظامی یونٹس کا معاملہ لاہور میں اکنامک فورم کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں سامنے آیا تھا.جہاں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کو تباہ شدہ نظام قرار دیا تھا۔بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نظام کی تباہی سے متعلق بحث انہوں نے نہیں بلکہ محسن نقوی نے شروع کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کی بہتری کے لیے جو علاج تجویز کیا جا رہا ہے، وہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔گزشتہ ہفتے ایوانِ صدر میں پیپلزپارٹی کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا تھا. جس میں خصوصی طور پر نئے صوبوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اجلاس میں صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پارلیمان میں قانون سازی اور اہم قومی معاملات پر بحث کے دوران…