اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے وسیم شمشاد کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کر کے عمارت کے مالک اور بلڈر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو عمارت کے آرکیٹیٹ اور انجنیئر کو شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو وسیم شمشاد کو معطل کر کے انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے۔ مراد علی شاہ نے غفلت برتنے پر ڈی سی ایسٹ نصراللّٰہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ انکوائری کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

6 minutes ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…

9 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

15 minutes ago

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…

16 minutes ago

ننھی بیٹی کو گود میں لیے سینیٹر کا خطاب ایوان میں سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ پارلیمان میں قانون سازی اور اہم قومی معاملات پر بحث کے دوران…

18 minutes ago