اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اتار چڑھاو کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 030روپے کے اضافے سے 3لاکھ 24ہزار 619روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 66سینٹس کے اضافے سے 41ڈالر 51سینٹس کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 166روپے کے اضافے سے 4ہزار 629روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 968روپے کی سطح پر آگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

6 minutes ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…

9 minutes ago

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…

13 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

15 minutes ago

ننھی بیٹی کو گود میں لیے سینیٹر کا خطاب ایوان میں سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ پارلیمان میں قانون سازی اور اہم قومی معاملات پر بحث کے دوران…

18 minutes ago