پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصور سماجی انصاف اور خود کفیل پاکستان کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے، اقبالؒ کی فکر ایک منصفانہ، انسان دوست اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی جانب سے علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، علامہ اقبالؒ مسلمانان برصغیر کے محسن اور عظیم فکری رہنما تھے، اقبالؒ نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا پیغام دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار نے محکوم قوم کو بیداری اور خود مختاری دی، آج علامہ اقبالؒ کا پیغام ہمارے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ نے محبت، اخوت اور بیداری ملت کو مقصد حیات قرار دیا، علامہ اقبالؒ کے نظریات کی روشنی میں اتحاد اور علم ہمارا مستقبل ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…