پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار محترمہ ریبیکا گرینسپین نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ و پاسداری کے لیے پاکستان کے پائیدار عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر اور مکمل عملدرآمد، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کو ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ کے تین بنیادی ستونوں، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، میں متوازن پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بالخصوص عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر مؤثر عملدرآمد اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ محترمہ ریبیکا گرینسپین نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے دیرینہ اور قابلِ قدر کردار کو سراہا اور حالیہ علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کی بھی تعریف کی
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…