پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس افسران کی ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرامز کو بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں ایران امریکہ تنازع اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے قیام کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…