پاکستان نیوز پوائنٹ
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ختم کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان تحریک کو ڈی لسٹ کردیا۔ دونوں جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے، جن کے مطابق دونوں جماعتوں کو الیکشنز ایکٹ اور رولز کی خلاف ورزیوں پر ڈی لسٹ کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں کرائے، دونوں جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو متعدد مواقعے دیئے۔ الیکشن کمیشن نے 16 اپریل کو دونوں جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ کی سفارش پر کاروائی کی گئی۔ دونوں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات بھی واپس لے لئے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی۔ جس کے مطابق دو سیاسی جماعتوں کی ڈی لسٹمنٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی۔ الیکشن میں 4 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے موجود ہیں ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…