اردو نیوز اپڈیٹس

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع ہر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج ہوں گے، 18 سال کی عمر کی حد پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن مضبوط بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہوگی، کم عمری کی شادی بچیوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کے مواقع سے محروم کرتی ہے، بچیوں کو تعلیم اور معاشی ترقی میں مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کوئی قوم اپنی نصف آبادی کو ترقی کے عمل سے باہر رکھ کر ترقی نہیں کر سکتی، کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون شریعت سے متصادم نہیں، وفاقی شرعی عدالت نے سندھ کے کم عمری کی شادیوں کے قانون کو برقرار رکھا، قانون سازی کے ساتھ عوامی آگاہی اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی چیئرمین شپ کے تحت کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون بڑھائے گا، کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان حکومتوں کی کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں قابلِ تحسین، کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کا پیغام ہر گھر تک پہنچانا قومی ذمہ داری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے…

17 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے…

27 minutes ago

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر…

36 minutes ago

چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے…

38 minutes ago