اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی رابطہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارت کاری، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگوں کے دوران نہ صرف ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا بلکہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے جنگ کے بعد معاشی بحالی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے…

17 minutes ago

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ…

20 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے…

27 minutes ago

چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے…

38 minutes ago