اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو قرضوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ایز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انہیں سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں، روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے ایس ایم ایز کو مالی وسائل تک رسائی، کاروباری دستاویزات کی تیاری اور برآمدی شعبے میں مواقع سے استفادے کے لیے مؤثر رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنانے اور بینکوں کے قرضوں سے متعلق احتیاطی ضوابط پر نظرثانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ جن ایس ایم ایز کا پاکستان سنگل ونڈو میں برآمدی ڈیٹا موجود ہے یا جو ایکسیم انشورنس اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سپلائی چین کا حصہ ہیں، انہیں قرضوں کی فراہمی کے لیے اس ڈیٹا کو ضمانت کے طور پر زیر غور لایا جائے۔ انہوں نے ایس ایم ایز کے کیش فلو کو بھی قرضوں کے لیے ضمانت کے متبادل پیمانے کے طور پر دیکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سرکاری اداروں کے پاس موجود متعلقہ ڈیٹا تک بینکوں کی رسائی یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کاروباروں کو قرضوں کے ساتھ ساتھ لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) کے اجرا اور بینک گارنٹیز کی فراہمی میں بھی معاونت کریں۔ مقررہ قرضوں کے اہداف حاصل کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے اپنی ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ بینکوں نے جون 2028 تک ایس ایم ایز کو 2 ہزار ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے اور قرض لینے والے کاروباروں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس ہدف میں 886 ارب روپے کے نئے قرضوں کی فراہمی اور 4 لاکھ 49 ہزار نئے قرض دہندگان کو مالی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور ریاض حسین پیرزادہ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، نیشنل بینک، بینک الفلاح اور بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو افسران سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ…

21 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے…

27 minutes ago

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر…

36 minutes ago

چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے…

38 minutes ago