اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی، ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔ترکیہ نیٹو کی دوسری بڑی فوجی طاقت اور پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، سعودی عرب تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔دوسری جانب مکہ دفاعی معاہدے کے سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، سعودی وزیر دفاع اور ملٹری چیف شریک ہوں گے، ترک وزیر خارجہ حاکان فدان اور ترک وزیر دفاع و ملٹری چیف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوں گے، اجلاس کے سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ترک اور سعودی وفد کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے…

17 minutes ago

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ…

21 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر…

36 minutes ago

چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے…

38 minutes ago