اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت متوقع چند روز میں معاہدے کا امکان ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ چند دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور فریقین ایک ایسے سمجھوتے کے قریب ہیں جو خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی صلاحیت موجود ہے. تاہم ایسی کسی کارروائی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے. اسی لیے ان کی ترجیح تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات ہیں۔ٹرمپ کے مطابق معاشی دباؤ نے ایران کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات اور تجارتی پابندیوں کے اثرات نے تہران کی معیشت پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے. جس کے باعث معاہدے کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر صورتحال فوجی تصادم کی جانب بڑھتی تو خطے کی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز متاثر ہو سکتی تھی. جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل اور معاشی سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچنے کا خطرہ موجود تھا۔مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جاری سفارتی رابطے مثبت نتائج دیں گے۔ ان کے بقول امن کے لیے ہونے والی کوششیں اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور پیش رفت جلد سامنے آ سکتی ہے۔جب ان سے ممکنہ معاہدے کے وقت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگلے دو سے تین دن اس حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جنگ بندی کی کوششیں اور عالمی سفارتی سرگرمیاں بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے پانچ مختلف ممالک نے ان سے رابطہ کیا اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو پر ایران کے خلاف حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی. یہ ممالک شدید تشویش میں مبتلا تھے.وہ اس معاہدے کو پسند کرتے ہیں اور اس کے حامی ہیں کہ جس پر ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔ایگزیوس اور اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے جن میں تہران نے حملے روکنے کے لیے آمادگی ظاہر کی، بشرطیکہ اسرائیل بھی اپنی کارروائیاں بند کر دے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملوں کے تبادلے کے بعد فریقین کو سفارت کاری کی راہ پر واپس آنا چاہئ.ے تاکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان زیرِ مذاکرات معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے، امریکا اگلے دو ہفتوں کے اندر ایران پر مکمل فتح کا اعلان کر سکتا ہے، ایرانی مذاکرات کار ہمیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں۔سی بی ایس کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریاست کی گورنری کی امیدوار پامیلا اوٹ کی حمایت میں ایک ٹیلی فون ریلی میں کہا کہ آپ واقعی اگلے دو ہفتوں میں ایک فتح دیکھنے جا رہے ہیں، جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے. یہ ایک مکمل فتح ہونے والی ہے، یہ بہت جلد ہونے والی ہے، اور تیل کی قیمت ڈرامائی طور پر گرنے والی ہے۔امریکی صدر نے حالیہ مہینوں میں امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے فوری خاتمے کے بارے میں بارہا ایسی ہی پیشین گوئیاں کی ہیں. فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ بحران ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کس مرحلے پر ہیں اور دونوں فریق کسی حتمی معاہدے کے کتنے قریب ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

4 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

4 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago