اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے خیالات کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔ایران کے سفیر کے مطابق امریکا اور ایران پاکستان کے ذریعے حتمی مسودے تک پہنچنے کے لیے خیالات اور آرا پیش کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک ابھی حتمی مسودے تک نہیں پہنچے، تاہم ہم اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ نہ محاذ چھوڑا اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے، ہماری ترجیح ایران کی سلامتی اور اپنے لوگوں کا امن ہے. سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو بازو ہیںدوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے متعلق بڑی رعایتیں دینے پر آمادہ ہے. وہ بہت اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہے.نیتن یاہو کو متنبہ کر دیا کہ اب جنگ شروع کی تو تنہا چھوڑ دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

4 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

4 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

4 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

4 hours ago