اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران ثالثی میں میرا خیال ہے کہ ہم مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں
سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وہاں موجود ہیں، یہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو۔ ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ریکوری کے عمل میں تھے لیکن اس جنگ کی وجہ ہماری معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوری کا عمل ناصرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوئے ہیں، یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

25 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

29 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

32 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

34 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

36 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

37 minutes ago