اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
یلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران مکمل ہوگیا، اس دوران فیلڈ مارشل نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تفصیلی مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں، فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔قبل ازیں ذرائع نے رپورٹ کیا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران کا دورہ مکمل کرکے شیڈول کے مطابق چین جائیں گے۔بعدازاں ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران سے پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر، اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پرتپاک استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِعمل دینے کے قریب ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

1 day ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 day ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 day ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 day ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 day ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 day ago