پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ نہیں بلکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، تنازع سے خطے اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بحران کے دوران متوازن اور اصولی کردار ادا کیا، تمام فریق ایم او یو پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے، ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ ختم کی، جنگ شروع کرنے والے نہیں، خطے کی قومیں اب ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں۔ قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، چین اور روس کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ امن ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، پاکستان خطے کے امن و خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، حتمی امن معاہدے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…