اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ٹینک پر حملہ بٹالین کمانڈر سمیت 4 اہلکار ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
لبنان کے جنوبی علاقے کفر تبنیت میں جاری جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اُڑا دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ کے حملے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں، جو 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے کمانڈر تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر تین فوجیوں کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ ان کے اہل خانہ کی اجازت کا انتظار ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں اس حملے کے چند گھنٹے بعد ہی حزب اللہ کے ایک اور ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں ایک ریزرو افسر کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب لبنان کی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح سے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے ہیں حالانکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کیا جبکہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی پوزیشنوں کا دفاع جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی حزب اللہ کے زیر زمین بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے تباہ ہوگئی تھی .جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

6 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

6 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

6 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

6 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

7 hours ago