پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو کنگ کے عنوان سے امریکا کے 2700 شہروں میں احتجاج کیے گئے، صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم و غصے کااظہار کیا۔مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا اور ٹرمپ انتطامیہ مزید برداشت نہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق چھاپوں اور ڈیموکریٹ ریاستوں میں فوجی تعیناتی پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، مظاہرین کا الزام ہے کہ ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی، احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے جبکہ ری پبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو “امریکا مخالف” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…