اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک بھارت کا ساتواں پاکستان کا 33 واں نمبر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین ڈالرقومی قرض کے ساتھ بھارت دنیا کا ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے، بنگلہ دیش کا قومی قرض177.6 ارب ڈالر ہے، ہر بنگلہ دیشی611ڈالر کا مقروض ہے ۔مقروض ممالک میں سرفہرست امریکا ہے جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے، چین پر 15ٹریلین ڈالر ، جاپان 10.9 ٹریلین ڈالر، برطانیہ3.4 ٹریلین ڈالر، فرانس 3.4 ٹریلین ڈالر، اٹلی 3.1 ٹریلین ڈالر، بھارت 3 ٹریلین ڈالر، جرمنی 2.8 ٹریلین ڈالر، کینیڈا 2.3 ٹریلین ڈالر اور برازیل پر 1.8 ٹریلین ڈالر قرض ہے۔بڑے ممالک میں سب سے کم قومی قرض افغانستان کا 1.6ارب ڈالر اور ہر افغان 30 ڈالر کا مقروض ہے، فی کس طور پر بڑے ملکوں میں سرفہرست آئرلینڈ ہے، ہر شہری 6 لاکھ 14ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔عالم اسلام میں مقروض ترین ملک انڈونیشیا ہے جس پر 543 ارب ڈالر قرضہ ہے، مصر 377 ارب ڈالر، ترکی330 ارب ڈالر، سعودی عرب280 ارب ڈالر اور ملائیشیا 278 ارب ڈالر کے مقروض ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

8 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

8 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

8 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

8 hours ago