اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے ایرانی سفیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ان ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ جواب دے گا۔ انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران ان دونوں ممالک کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ رضا امیری مقدم کے مطابق چین یا کوئی دوسرا ملک اگر حوثیوں کو یمن کا ایک حقیقی فریق تسلیم کرتا ہے تو ایران ملک میں خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے ایسی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔ قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کی محسن نقوی کے گھر آمد سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن…

7 minutes ago

پاکستان کے پہلے خلاباز کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے براہِ راست گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلا سے…

10 minutes ago

سندھ حکومت بوہرہ برادری کے سرمائے و تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت…

13 minutes ago

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی…

15 minutes ago

اجلاس میں نئے ممکنہ ارکان کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا حاقان فیدان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد…

17 minutes ago

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ…

20 minutes ago