پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور امریکا تہران کو منفی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل حاصل کرنے سے روک رہا ہےپیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے لیے رقم درکار ہے لیکن ایران کے پاس جتنے کم مالی وسائل ہوں گے وہ اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں پر اتنی ہی کم رقم خرچ کر سکے گا۔مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف مزید بڑے آپریشنزکی ضرورت نہیں، امریکا ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر تیار ہے تاہم تہران کے مطالبات مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اپنے مطالبات میں تبدیلی لائے گا اور اگر ایسا ہوا تو واشنگٹن سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہے۔روبیو نے مزید کہا کہ اگر معاشی اقدامات کے ذریعے وہی مقاصد حاصل کیے جا رہے ہوں تو امریکا کو ایران پر مزید فوجی حملے کرنے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد…