اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کی سابق نائب صدرکملا ہیرس کا ٹرمپ کے جنگی فیصلے پر سخت بیان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ امریکی عوام کی خواہش کے برعکس تھی اور اس میں امریکا کو غیر ضروری طور پر شامل کیا گیا۔اپنے بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جنگوں میں شمولیت سے گریز کیا جانا چاہیے جو براہ راست قومی مفاد سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ کملا ہیرس کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف تھا اور اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا زیادہ مؤثر راستہ ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ جنگ بندی کے اختتام میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

4 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

4 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

4 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

4 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

4 hours ago