اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں روس

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی دوسرے ممالک میں فوجی مداخلتیں صرف تیل کے لیے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ تمام امریکی مداخلتیں تیل کے لیے ہیں، امریکا اپنی فوجی مداخلتوں کو چھپاتا نہیں جو سب کی سب تیل سے جڑی ہیں، ایران اور وینزویلا کی مثال ہمارے سامنے ہے؎ انہوں نے کہا کہ امریکا توانائی وسائل کے حصول کے لیے دوسرے ممالک پر حملہ کرتا ہے، امریکا عالمی توانائی منڈیوں پر غلبہ حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے مفادات کے لیے بغاوتوں، اغوا اور حتیٰ کہ رہنماؤں کے قتل جیسے طریقے بھی اختیار کرتا ہے، امریکی طرز عمل سے بین الاقوامی قوانین کی حیثیت کمزور ہو رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی وجہ سے دنیا میں اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا تصور غالب آ رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

2 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

2 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

2 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

2 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

2 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

2 hours ago