اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سوچے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا ٹھیک ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سوچے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا ٹھیک ہے۔ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سوچے کہ امریکہ کا وینزویلا پر حملہ کرنا غلط تھا‘‘۔مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو امریکہ کے صدر پر تنقید کرے،مجھے ان کے بھائی لوئس پوپ لیو سے کہیں زیادہ پسند ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق جنگ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔ پوپ لیوکے بیان کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ٹرمپ نے کہا کہ پوپ لیو جرائم کے معاملے میں کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے لیے بہت برے ہیں۔ امریکی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی ڈر کی بات کرتے ہیں، لیکن اس خوف کا ذکر نہیں کرتے جو کیتھولک چرچ اور عیسائی تنظیموں کو کووڈ کے دوران تھا۔ اس وقت جب پادریوں اور دیگر افراد کو چرچ کی دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کے لیے گرفتار کیا جا رہا تھا، تب بھی جب وہ باہر نکل رہے تھے اور ایک دوسرے سے 10 یا 20 فٹ کے فاصلے پر تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ان کے بھائی لوئس، ان (پوپ) سے کہیں زیادہ پسند ہیں، کیونکہ لوئس مکمل طور پر ’ماگا‘ کے حامی ہیں۔ وہ بات سمجھتے ہیں، لیکن لیو نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سوچے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا ٹھیک ہے۔ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سوچے کہ امریکہ کا وینزویلا پر حملہ کرنا غلط تھا۔ ایک ایسا ملک جو امریکہ میں بڑی مقدار میں منشیات بھیج رہا تھا اور اس سے بھی برا یہ کہ اپنی جیلوں کا خالی کر کے قاتلوں، منشیات کے اسمگلروں اور مجرموں کو ہمارے ملک میں بھیج رہا تھا۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو امریکہ کے صدر پر تنقید کرے، کیونکہ میں بالکل وہی کر رہا ہوں جس کے لیے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح ریکارڈ حد تک کم کرنا اور تاریخ کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بنانا میری ذمہ داری ہے۔ لیو کو شکرگزار ہونا چاہیے، کیونکہ جیسا کہ سب جانتے ہیں ان کا پوپ بننا ایک حیران کن سرپرائز تھا۔ پوپ بننے کی کسی بھی فہرست میں ان کا نام نہیں تھا اور چرچ نے انہیں صرف اس لیے منتخب کیا کیونکہ وہ ایک امریکی تھے۔ انہیں لگتا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نمٹنے کا یہی سب سے اچھا طریقہ ہوگا۔ اگر میں وائٹ ہاؤس میں نہ ہوتا تو لیو ویٹیکن میں نہ ہوتے۔امریکی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے جرم اور جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں لیو کی کمزوری مجھے بالکل راس نہیں آتی اور نہ ہی یہ بات کہ وہ ڈیوڈ ایکسلروڈ جیسے اوباما کے حامیوں سے ملتے ہیں۔ یہ بائیں بازو کے نظریے کے ایک ’لوزر‘ (ناکام شخص) ہیں اور ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو چاہتے تھے کہ چرچ جانے والوں اور پادریوں کو گرفتار کیا جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ لیو کو بطور پوپ اپنا رویہ درست کرنا چاہیے، اپنی سمجھ کا استعمال کرنا چاہیے، انتہا پسند بائیں بازو والوں کو خوش کرنا بند کرنا چاہیے اور ایک عظیم پوپ بننے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ ایک سیاست داں بننے پر۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس سے انہیں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ کہ اس سے کیتھولک چرچ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

44 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

47 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

49 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago