اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ نے افزودگی مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تہران سے جوہری افزودگی مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایم ایس این بی سی پر ’مارننگ شو‘ پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کوئی معطلی کی تجویز نہیں دی ہے اور امریکہ نے افزودگی کو مکمل طور پر روکنے کی درخواست بھی نہیں کی ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے یہ بیانات امریکی صدر سمیت اعلیٰ امریکی حکام کے بیانات سے متصادم ہیں جو بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اپنی گفتگو میں سینیئر ایرانی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں واشنگٹن کو ممکنہ معاہدے کا مسودہ پیش کیا جائے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ابھی ہم جس مسئلے پر بات کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ ایران کا جوہری پروگرام، بشمول افزودگی، پرامن ہے اور ہمیشہ کیلئے پرامن رہے گا، ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں افزودگی کو مکمل طور پر روکا نہیں جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

7 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

7 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

7 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

7 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

7 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

7 hours ago