اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ نے ایران کے مزید 10 اداروں اور آئل ٹینکروں پر پابندیاں عائد کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ نے ایران پر آبنائے ہرمز سے آمدنی حاصل کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے مزید 10 اداروں اور 8 آئل ٹینکروں پر پابندی عائد کردینجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو آمدنی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں پر 10 اداروں اور مزید 8 آئل ٹینکروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور ان میں 6 ادارے چین میں قائم ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عائد کی گئیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے دو کمپنیوں، پرشین گلف میرین انشورنس کمپنی اور ہرمز سیف میرین سروسز اتھارٹی پر پابندیاں عائد کی ہیں اور بتایا گیا کہ یہ دونوں ادارے ایران کی اس اسکیم کا اہم حصہ تھے جس کے ذریعے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے مختلف بیمہ پالیسیوں کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے اور دیگر آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ ایرانی معیشت تیزی سے زوال کا شکار ہے اور افراط زر انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس لیے حکومت رقم کے حصول کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو عالمی تجارت کو یرغمال بنانے یا بین الاقوامی بحری گزرگاہ کو پاسداران انقلاب کی دہشت گردی، جارحیت اور جبر کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کے تحت ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے معاشی ذرائع اور فوجی حملوں، دونوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ ایک ایسی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے جو عوامی سطح پر شدید غیر مقبول ہو چکی ہے اور جس کے باعث ٹرمپ کی مقبولیت کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے2026 کے آغاز سے اب تک ایران کے شیڈو فلیٹ سے منسلک 100 سے زائد بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

18 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

18 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

18 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

18 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

18 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

18 hours ago