اردو نیوز اپڈیٹس

پاسداران انقلاب کا اردن میں متعدد امریکی ایف 35 جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر کیے گئے حملے میں متعدد ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور کویت میں امریکی فوجی کاپٹرز بھی نشانہ بنے ہیںنجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی خبرایجنسی فارس نے رپورٹ میں بتایا کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں 3 ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے تباہ کردیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے فائٹرز نے ال ارزق ایئربیس پر ڈیولپمنٹ ریمپ اور مینٹیننس ہینگر پر موجود امریکی ایف -35 جنگی طیاروں پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں3 ایف-35 جنگی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس حملے میں بیس پر موجود دیگر تین ایف-35 جنگی طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پاسداران انقلاب نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ کویت کے علی ال سلیم ایئربیس پر حملے میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ آج صبح آپریشن نصر 2 کے تسلسل اور جارح امریکی حملہ آور کو سبق سکھانے کے لیے امریکی علی ال سلیم ایئربیس پر حملہ کیا گیا، جس میں دو ڈرون ہینگرز اور ایک ایئرکرافٹ فیول ٹینک پر آگ لگی اور تباہ ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا کہ علی ال سلیم ایئربیس پر کیے گئے حملے میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے اور مزید نقصان پہنچا ہے۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جسیم محمد البداوی نے کویت اور اردن پر ایران کی جانب دوبارہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ محمد البداوی نے بیان میں کہا کہ ایرانی حملے خطرناک نوعیت کی کشیدگی ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بدترین خطرات درپیش ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کو جی سی سی اراکین کی جانب سے مکمل یک جہتی اور ان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اقدامات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

17 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

17 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

17 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

17 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

17 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

17 hours ago