اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی افواج کا انخلا عراق نے اپنے بیس کا کنٹرول سنبھال لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عراق کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد ایئر بیس سے مکمل طور پر انخلا کر لیا ہے، جس کے بعد عراقی فوج نے اس اہم فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اڈہ طویل عرصے سے امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد کی افواج کے زیرِ استعمال تھا، تاہم اب تمام عسکری اور انتظامی اختیارات عراقی فورسز کے پاس منتقل ہو چکے ہیں۔روئٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت عراق کی خودمختاری اور سکیورٹی کنٹرول کے عمل کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان ایک مفاہمت طے پائی تھی ۔رپورٹ کے مطابق اب امریکی افواج اپنی توجہ شام میں موجود داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز کریں گی۔دوسری جانب عراقی وزارتِ دفاع نے ہفتے کو اعلان کیا کہ عین الاسد ایئربیس کا مکمل کنٹرول عراقی فوج نے سنبھال لیا ہے۔عراق کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے نائب سربراہ قیس المحمداوی پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ حکومت کی اہم ترجیح ملک سے بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی ختم کرنا اور دو طرفہ سکیورٹی معاہدوں کی طرف بڑھنا ہے۔ وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ستمبر میں کہا تھا کہ اب 86 ممالک کی افواج کی عراق میں موجودگی کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ اتحاد کے قیام کا مقصد ختم ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ 2024 میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان امریکی قیادت میں کام کرنے والے اتحاد کے تدریجی انخلا اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کے قیام پر مفاہمت ہو چکی تھی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق سیکڑوں فوجیوں نے ستمبر 2025 تک واپس جانا تھا جبکہ مکمل انخلا 2026 کے آخر تک ہونا تھا، تاہم تازہ پیش رفت کے بعد عمل تیز دکھائی دیتا ہے۔عین الاسد ایئربیس کئی برسوں سے امریکی اور اتحادی افواج کا اہم مرکز رہی ہے اور اسے ماضی میں ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے متعدد حملوں کا سامنا بھی رہا. خاص طور پر 2020 میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کے دوران۔ایک عراقی فوجی کرنل نے بھی تصدیق کی کہ امریکی افواج نے بیس چھوڑ دی ہے، تاہم چند اہلکار لاجسٹک معاملات کی وجہ سے عارضی طور پر موجود ہیں۔ عراق میں داعش کو 2017 میں شکست دی جا چکی ہے .لیکن عراقی فورسز اب بھی اس کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago