پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، ٹرمپ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کررہے ہیں لیکن غیر قانونی تارکین وطن یہاں آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ کے نام سے ہوئی۔افغان شہری رحمان اللہ لکنوال 2021 میں بائیڈن کے دور صدارت میں امریکا آیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…