اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی سفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیارپاکستان اورنج لسٹ میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیوں کی فہرست میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں، اس لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے، اس یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا جب کہ 11 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا،ایران، لیبیا اور شمالی کوریا ایسے ممالک ہیں جو ریڈ لسٹ میں شامل ہے، صومالیہ، سوڈان، شام وینزویلا اور یمن کو بھی ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کےشہری امریکہ کا سفرنہیں کرسکیں گے۔ بتایا جا رہاہے کہ امریکہ داخلے پر شہریوں کی پابندی کی وضاحت کیلئے پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پاکستان نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخل ہونے پر عائد ہونے والی ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات کے بعد وضاحت کے لیے امریکہ کے محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا، اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق وضاحت کیلئے ہم امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک ایسی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، اس متعلق تمام باتیں فی الحال خبروں پر مبنی ہے، اب تک کچھ بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں آیا، ہم اب بھی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

3 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

3 hours ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

3 hours ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

3 hours ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

3 hours ago