اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں وائٹ ہاؤس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر وہ طاقت استعمال کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ہی ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔رائٹرز نے ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ مارکو روبیو قانون سازوں کو ایران کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کیلئے 10 سے 15 دن کی مہلت دی تھی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی کانگریس سے خطاب کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

14 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

15 hours ago

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…

15 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

15 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

15 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…

15 hours ago